Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

A letter from Banta Singh to Bill Gets

2 posters

Go down

A letter from Banta Singh to Bill Gets Empty A letter from Banta Singh to Bill Gets

Post by FARAN Mon Apr 28, 2008 4:29 pm

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی خدمت میں بانتا سنگھ کی گذارشات


محبی محترم بل گیٹس ‫!!
آداب و تسلیمات ! جئے واہگورو کی !!

یہ نامہ پنجاب کے بانتا سنگھ کی جانب سے آپ کی خدمت میں ارسال کیا جا رہا ہے۔

محترمی ! ہم نے ایک عدد کمپیوٹر خریدا ہے اور اس میں کچھ خرابیاں پائی گئی
ہیں جنہیں ہم آپ کے علم میں لانا ضروری سمجھتے ہیں۔ براہ مہربانی ذیل میں
ان کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں ، شکریہ۔

‫1۔ اپنے گھر پر انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنے کے بعد ہم نے سوچا کہ ایک عدد
ای۔میل اکاؤنٹ بنایا جائے۔ لیکن جب بھی ہم ہاٹ میل کے پاس ورڈ خانے میں ،
اپنا پاس ورڈ دینے جاتے ہیں تو صرف چھ ستارے ****** نمودار ہوتے ہیں جبکہ
دوسرے خانوں میں ہم جو کچھ بھی ٹائپ کریں وہی ٹائپ شدہ حروف نظر آتے ہیں
لیکن پاس ورڈ کے خانے میں ہی یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے۔ ہم نے اس ضمن میں
ہارڈوئر دکاندار سانتا سنگھ سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ کی۔بورڈ میں
قطعاً کوئی پرابلم نہیں ہے۔ اس مسئلے کے سبب ہم اپنا ای۔میل اکاؤنٹ جب بھی
انہی چھ ستاروں ****** کے ساتھ کھولنے جاتے ہیں تو "غلط پاس ورڈ" کی تنبیہ
نظر آتی ہے۔ ہم گذراش کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے کیونکہ
ہمیں خود نہیں پتا کہ ہمارے ای۔میل اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ہے کیا ؟؟

‫2۔ ہم ‫shut-down کا بٹن جب بھی کلک کرتے ہیں تو اس کے بعد کمپیوٹر میں کچھ بھی لکھنے پڑھنے کے قابل نہیں رہ جاتے۔

‫3۔ ایک بٹن ‫start‬ کے نام سے تو ہے لیکن ‫stop کے نام سے کوئی بٹن نہیں
ہے۔ ہماری گذارش ہے کہ ایک نئے بٹن "اسٹاپ" کی شمولیت پر غور کیا جائے۔



FARAN

Male Number of posts : 35
Department : Civil
Session : 2005
Registration date : 2008-04-08

Back to top Go down

A letter from Banta Singh to Bill Gets Empty Re: A letter from Banta Singh to Bill Gets

Post by FARAN Mon Apr 28, 2008 4:30 pm


‫4۔ ہم نے مینو میں ایک کمانڈ ‫run‬ دیکھا ہے۔ ہمارے ایک دوست نے اسے کلک
کیا اور امرتسر کی طرف دوڑ لگا دی۔ مگر ہمیں اس طرح بار بار دوڑنا پسند
نہیں ہے لہذا آپ سے ادباً گذارش ہے کہ اس کو تبدیل کر کے ‫sit کر دیں تاکہ
اس کو دبانے کے بعد ہمیں دوڑنے کی زحمت نہ کرنی پڑے اور ہم اپنا کام کرسی
پر بیٹھے بیٹھے ہی انجام دیں۔

‫5۔ ایک الجھن یہ درپیش ہے کہ : کیا آپ کے اس نظام میں "‫re-scooter‬" بھی
دستیاب ہے یا نہیں؟ جبکہ ہم نے تو صرف "‫re-cycle‬" دیکھا ہے۔ یہ پوچھنا
اس لئے ضروری سمجھا گیا ہے کہ ہم اپنے گھر میں ایک عدد اسکوٹر رکھتے ہیں ،
سائیکل نہیں ‫!

‫6۔ آپ کے اس نظام میں ایک بٹن ‫find نام کا بھی ہے جو درست طریقہ پر کام
کرنے کے قطعاً قابل نہیں ہے۔ ہماری بیوی نے ایک بار صدر دروازے کی چابی
گنوا لی تھی ، ہم نے چابی ڈھونڈنے کے لئے اس "فائینڈ" بٹن کو ہر طریقے سے
آزما کر دیکھا مگر سب لاحاصل رہا۔ کہیں یہ کوئی بگ تو نہیں ؟؟

‫7۔ ہر رات آرام کی نیند سونے سے ہم بالکلیہ قاصر رہے ہیں چونکہ ہمارے
پڑوس کی بلی سے ہمیں اپنے ‫mouse‬ کی حفاظت کا ہر لمحہ خیال رکھنا پڑتا
ہے۔ آپ کو مخلصانہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے نظام میں "ماؤس" کے ساتھ
ساتھ ایک عدد ‫dog‬ کی سہولت بھی فراہم کریں تاکہ وہ بلیوں کا خاتمہ کر
سکے ‫!

‫8۔ براہ مہربانی تصدیق فرمائیں کہ آپ ہمیں کب تک وہ انعامی رقم عنایت
فرمائیں گے جو ہم نے ‫hearts‬ (تاش کے پتوں کا کھیل) میں جیتی ہے؟ اور یہ
بھی بتائیں کہ آپ اپنی جیتی ہوئی رقم وصول کرنے ہمارے غریب خانے پر کب
تشریف لائیں گے؟

‫9۔ ہمارے بچے نے "مائیکروسافٹ ‫word‬" تو سیکھ لیا ہے ، اب وہ
"مائیکروسافٹ ‫sentence‬" سیکھنا چاہتا ہے۔ براہ مہربانی مطلع فرمائیں کہ
آپ اپنے نظام میں یہ سہولت کب تک فراہم کریں گے ؟

آپ کے تفصیلی جواب کا بےچینی سے انتظار رہے گا۔ جواب ، ڈاک سے بھیجئے گا
کیونکہ ہمارا ہاٹ میل اکاؤنٹ پاس ورڈ سے عدم واقفیت کے سبب معطل پڑا ہے۔

FARAN

Male Number of posts : 35
Department : Civil
Session : 2005
Registration date : 2008-04-08

Back to top Go down

A letter from Banta Singh to Bill Gets Empty hahahahah

Post by Admin Mon Apr 28, 2008 4:56 pm

Very Happy Very Happy

farao
Admin
Admin
Administrator
Administrator

Male Number of posts : 67
Registration date : 2008-04-03

Back to top Go down

A letter from Banta Singh to Bill Gets Empty Re: A letter from Banta Singh to Bill Gets

Post by Sponsored content


Sponsored content


Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum