Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

A tribute to our inzi (01)

2 posters

 :: SPORTS :: CRICKET

Go down

A tribute to our inzi (01) Empty A tribute to our inzi (01)

Post by engr_mohabbat Mon Apr 28, 2008 7:00 pm

وہ ایک عظیم بیٹسمین تھے انہوں نے کبھی مایوس نہیں کیا تھا۔وہ ہمیشہ ایسے مواقع پر تمام ذمہ داری اپنی کاندھوں پر ڈالتے تھے جب ٹیم کی کمر دیوار کے ساتھ لگ چکی ہوتی تھی۔انہوں نے ہمیشہ ٹیم کیلئے مقابلہ کیا۔وہ ایسے کرکٹر تھے جن پر ناز کرنا بھی پاکستانی قوم کیلئے ایک اعزاز ہے۔جی ہاں…وہ انضمام الحق ہی تھے جنہوں نے 15برس تک پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور ہمیشہ ٹیم کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کی اور ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیے۔جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کا اختتام کرنے والے دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز انضمام الحق کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔گو کہ بطور کپتان انضمام الحق اپنے سے وابستہ توقعات یا ضرورت کے مطابق نتائج نہ دے سکے مگر بطور بیٹسمین ان کا کوئی وہ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے۔انضمام الحق کے پورے کیر ئیر میں وہ مسلسل قسمت کی ستم ظریفی کا شکارنظر آئے اور یہ سلسلہ ان کے کیرئیر کے آخری ٹیسٹ کی آخری بال تک بھی جاری رہا ، وہ آخری ٹیسٹ کی آخری بال پر ایک ایسی بال پر سٹمپ آؤٹ ہوئے جس کو کھیلنے کا وہ سب سے زیادہ تجربہ رکھتے تھے ۔انضمام الحق اپنے کیرئیر میں بہت کم مرتبہ سٹمپ آؤٹ ہوئے تاہم جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کیلئے انہیں محض تین رنز کی ضرورت تھی لیکن ایک بار پھر وہ قسمت کی ستم ظریفی کا شکار ہوگئے۔یہ بات ٹھیک ہے انضمام ایک تاریخ ساز بیٹسمین ہونے کے باوجود جنگجو کپتان ثابت نہ ہوسکے مگر یہ بھی ایک حقیقیت ہے کہ قیادت اگر جان جوکھوں کا کام نہیں تو اتنا آسان بھی نہیں کہ ہر کوئی اس کا امیدوار بناپھرتا رہے۔قیادت کرنا سب سے مشکل اس کھلاڑی کیلئے ہے جو اپنی ٹیم کا بیشتر بوجھ اٹھانے کی ذمہ داری رکھتا ہو۔کیونکہ ایسے کھلاڑی کیلئے اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ عہدہ برآ ہونے کے سا تھ ہی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو برائے کار بھی لانا ہوتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے”مرد بحران“ انضمام الحق انہی کپتانوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک کردار تھے جو نہ صرف ہمہ وقت ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری نبھا رہے تھے بلکہ وہ اپنی ٹیم میں بطور بیٹسمین نہ صرف ایک میچ ونر کھلاڑی تھے بلکہ پاکستانی بیٹنگ کا تمام تر بوجھ بھی انہی کے کاندھوں پر رہتا تھا۔ذاتی ریکارڈز کے حوالے سے انضمام الحق پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور ریکارڈز ساز بیٹسمین تھے۔عموماً عالمی کرکٹ میں نامور کھلاڑی یہ بات کہتے ہیں کہ ُان کے سامنے اعداد شمار کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن یہ اٹل حقیقت ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیت ناپنے کا واحد پیمانہ اس کے کیرئیر فیگر ز ہی ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کے مقام کا صحیح طور پر تعین کیاجاسکتا ہے۔یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ عالمی کپ 2007کی بے فیض جنگ میں ناقص کارکردگی کے بعد انضمام الحق کا بین الاقومی کیرئیر کم وبیش ٹھکانے لگ چکا تھا اور یہ بات بھی ممکن دکھائی نہیں دے رہی تھی کہ ”بگ مین“کی ٹیم میں واپسی ہوسکے گی۔پاکستانی سلیکٹرز اسے آرام دینا چاہتے تھے اور اس کے مخالفین کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح کرکٹ کی ہنگامی خیزی سے دور ہوجائیں لیکن سخت جدوجہد اور طویل انتظار کے بعد وہ

engr_mohabbat

Male Number of posts : 3
Age : 38
Department : Mechanical
Session : 2004
Reg# : 2004-mech-12
Registration date : 2008-04-07

Back to top Go down

A tribute to our inzi (01) Empty Re: A tribute to our inzi (01)

Post by Admin Mon Apr 28, 2008 7:28 pm

inzi zindabad............... Very Happy
Admin
Admin
Administrator
Administrator

Male Number of posts : 67
Registration date : 2008-04-03

Back to top Go down

Back to top


 :: SPORTS :: CRICKET

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum